ابنا: بحرین میں اپوزیشن نے پیر کو احتجاج کا اعلان کیا ہے جبکہ شاہ نے کہا ہے کہ اسی روز ہر خاندان کو ایک ہزار دینار دیے جائیں گے۔بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے ملک کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی جانب سے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے آئین کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ہر خاندان کو ایک ہزار دینار دیے جائیں گے۔ چند ہی روز پہلے بحرین میں حکومت کے خلاف مظاہرے کیے گئے تھے اور اکتوبر کے الیکشن میں اپوزیشن کے کئی افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔
بحرین: 14فروری کومظاہرہ، بادشاہ کاہرخاندان کیلئے ہزاردینار کااعلان
مصراورتیونس میں مظاہرین کے دباوپرصدورکے استعفے نے کئی عرب ممالک کی حکومتوں کوہلاکررکھ دیاہے۔بحرین میں اپوزیشن نے پیرکواحتجاج کااعلان کیاہے اورشاہ نے کہا ہے کہ اسی روزہرخاندان کوایک ہزاردیناریعنی 2ہزار6سو50ڈالردئیے جائیں گے۔بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے ملک کے بادشاہ حمادبن عیسی الخلیفہ کی جانب سے بیان جاری کیاہے جس میں کہاگیاہے کہ ملک کے آئین کی دسویں سالگرہ کے موقع پرہرخاندان کوایک ہزاردیناردیے جائیں گے۔چندہی روزپہلے بحرین میں حکومت کے خلاف مظاہرے کیے گئے تھے اوراکتوبرکے الیکشن میں اپوزیشن وفاق کے کئی افرادکوگرفتاربھی کرلیاگیاتھا۔
بشکریہ از جنگ ۔ نیٹ اردو
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بحرین کی اقلیتی حکومت نے عوامی انقلاب کے خوف سے ہر شہری کو 2500 ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے....؟!
.........
/110
ضرور دیکھئے:
بحرین کے شیعہ بچوں کو ایذاء رسانی؛ اقلیتی حکمرانوں کا محبوب مشغلہ (18+)